ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش کے رام پور میں کار کھائی میں الٹ گئی، 6 افراد ہلاک، 5 زخمی

اتر پردیش کے رام پور میں کار کھائی میں الٹ گئی، 6 افراد ہلاک، 5 زخمی

Fri, 06 May 2022 23:58:25    S.O. News Service

رام پور،6؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں رام پور ضلع کے تھانہ عظیم نگر علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے لیے جاتے ہوئے حشمت گنج علاقے میں جمعہ کو انووا کار کھائی میں گر گئی جس سے کار میں سوار چھ افراد کی موت اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تمام مرنے والے اور زخمی مراد آباد کے دلاری سے شادی میں شرکت کے لیے رام پور گاؤں انگہ جا رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔ واقعہ کا معائنہ ایس پی اے کے شکلا، سٹی مجسٹریٹ، اے ایس پی، سی او سٹی نے کیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار کار سے حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی نے بجلی کے ایک بڑے کھمبے کو اکھاڑ دیا۔ اس کے بعد کار درخت سے ٹکرا کر کھائی میں الٹ گئی۔ حادثے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔

کار میں مرادآباد کے دلاری میں 11 لوگ سوار تھے۔ زخمی لوگوں کو پولیس نے علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔ واقعہ میں دو بچے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ مرنے والے تمام افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔


Share: